21 سالہ لڑکی سے ساحلِ سمندر پر قبر کھدوانے کے بعد قتل کرکے اسی میں دفن کردیا گیا

21 سالہ لڑکی سے ساحلِ سمندر پر قبر کھدوانے کے بعد قتل کرکے اسی میں دفن کردیا ...
21 سالہ لڑکی سے ساحلِ سمندر پر قبر کھدوانے کے بعد قتل کرکے اسی میں دفن کردیا گیا
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ملک برازیل میں ایک 21 سالہ لڑکی کو  قتل کرکے ساحلِ سمندر پر دفن کردیا گیا۔ قتل سے پہلے ملزمان نے اسے اپنی ہی قبر کھودنے پر مجبور کیا اور پھر لاش اسی قبر میں دفنا دی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق امانڈا لباخ نامی لڑکی  کی لاش  برازیل کی ریاست سانتا کترینہ میں ساحلِ سمندر سے ملی تھی۔  لڑکی کے قتل کے الزام میں دو مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان میں سے ایک پولیس کو ساحلِ سمندر پر اس جگہ لےگیا جہاں لاش کو دفن کیا گیا تھا۔

پولیس چیف برونو فرنینڈس کے مطابق مقتولہ اپنے دوستوں کے ساتھ دوسری ریاست سے سانتا کترینہ میں اپنے ایک دوست کی سالگرہ منانے کیلئے آئی تھی۔  یہاں اسی کے دوستوں نے اسے قتل کرکے لاش کو دفن کردیا۔

پولیس چیف کے مطابق امانڈا کا ایک دوست مبینہ طور پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھا اور امانڈا نے اس شبہے کا اظہار کسی اور دوست سے کیا تھا جس کے بارے میں ملزمان کو پتا چل گیا اور انہوں نے اسے قتل کردیا۔