دورۂ جنوبی افریقا، اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر احمد شہزاد بھڑک اُٹھے

دورۂ جنوبی افریقا، اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر احمد شہزاد بھڑک اُٹھے
دورۂ جنوبی افریقا، اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر احمد شہزاد بھڑک اُٹھے
سورس: Instagram/iahmadshahzad

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں اہم کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ پر سوال اُٹھایا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں لیڈنگ اسپنر ساجد خان، اوپنر فخر زمان اور شاہین آفریدی کو کیوں بٹھایا گیا۔

احمد شہزاد نے سوال اٹھایا کہ ساجد خان جس نے انگلینڈ کو پریشان کیا اور سیریز میں 19 وکٹیں لیں، سلیکٹرز نے جنوبی افریقا دورے کےلیے اسکواڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو ساجد کا شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا کیونکہ ساڑھے 3 سال سے آپ ہار رہے تھے، لوگ آپ کی کرکٹ پر ہنسنے لگے تھے، جب آپ جیت گئے آپ نے دودھ میں سے مکھی کی طرح پلیئر کو نکال کر باہر کردیا۔

احمد شہزاد نے فخر زمان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس فٹنس کی بات کر رہے ہیں؟ کیا نعمان یا دیگر کھلاڑیوں نے اپنے فٹنس ٹیسٹ پاس کیے؟ آپ جھوٹ بول کر عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔

انہوں نے شاہین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شاہین کو ڈراپ کرکے کیا حاصل کیا؟ ورک لوڈ مینج کو دیکھنا ٹھیک ہے لیکن انہیں کھلانا چاہیے تھا۔

مزید :

کھیل -