ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان نئی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا

ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان نئی تصاویر نے سب کو حیران ...
ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان نئی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
سورس: Instagram/aishwaryaraibachchan_arb

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مقبول سٹار کپل ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہوں کے دوران دونوں کی ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز  نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ  دونوں اداکاروں کو گزشتہ رات ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ ایشوریا اپنی والدہ برندیا رائے اور شوہر ابھیشیک کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر فلم پروڈیوسر انو رانجن نے تقریب کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ایشوریا سیاہ لباس میں کبھی اپنے شوہر ابھیشیک کے ساتھ تو کبھی دیگر مہمانوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور ان افواہوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہونے والی ہے۔

2007 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کی علیحدگی کی خبریں اس وقت زور پکڑیں جب دونوں نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں علیحدہ علیحدہ شرکت کی۔ اس کے علاوہ، ایشوریا نے حالیہ دنوں میں اپنی بیٹی آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جن میں ابھیشیک موجود نہیں تھے۔

دوسری طرف، ابھیشیک بچن سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان کے اداکارہ نمرت کور کے ساتھ تعلقات ہیں، تاہم تازہ تصاویر نے ان خبروں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

مزید :

تفریح -