فریال محمود کی مختصر لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ فریال محمود کو معروف پنجابی گلوکار و ریپر اے پی ڈھلون کے گانے ’بورا بورا‘ پر بولڈ لباس میں رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رواں سال کے آغاز میں فلم ’وکھری‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی فریال محمود اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔
حال ہی میں فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ سفید کراپ ٹاپ میں آئینے کے سامنے بیلی ڈانس کرتی دکھائی دیں۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے یہ ویڈیو اپنی نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے بعد اداکارہ فریال محمود کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس ڈانس اور اداکارہ کے مختصر لباس کو بےہودہ قرار دے رہے ہیں۔
صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’مجھے ایک وجہ بتائیں کہ آپ اس طرح جسم کی نمائش کیوں کرتی ہیں؟ یہ دوسروں کو دکھانا چاہتی ہیں یا خود کو؟ میرے خیال میں آپ کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے‘۔
دوسرے صارف نے کہا، ’فریال محمود، کیا آپ ایسی نازیبا ویڈیوز بنا بنا کر تھکتی نہیں ہیں؟‘
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مہر بانو کی بھی اس طرح کے بولڈ ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔