چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی
لاہور(جاذب صدیقی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے جیسے ہی چیزیں فائنل ہوئیں میڈیا کو بتا دیا جائے گا، انشاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج میٹنگ تھی وہ ملتوی ہوگئی ہے، جیسے ہی چیزیں فائنل ہونگی میڈیا کو بتا دیا جائے گا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انشا اللہ چیزیں بہترہوں گی اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے، میں شرائط پر کوئی بات نہیں کروں گا، چیزیں پہلے آئی سی سی منظور ہوجائیں، کوشش کر رہے ہیں پاکستان کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بہتر ہو۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پھلے پھولے گی تو پوری دنیا کی کرکٹ کو بہتری ملے گی اور اگر آئی سی سی ڈینٹ ڈالے گا تو پوری دنیا کو نقصان ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے گراؤنڈ کی حالت بہتر کررہے ہیں، جہاں گراؤنڈز نہیں وہاں زمین خرید کرگراؤنڈز بنائیں گے، ہمارا فوکس ہے ہرشہر میں گراؤنڈ ہوں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایل سی اے گراؤنڈ چیمپیئنزٹرافی کا پریکٹس وینیو ہوگا۔