نان پروفیشنل لوگوں نے تھیٹر برباد کردیا، عرفان کھوسٹ

  نان پروفیشنل لوگوں نے تھیٹر برباد کردیا، عرفان کھوسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ تھیٹر پر گروپ بندی اور نان پروفیشنل لوگوں کے آنے سے سٹیج ڈرامہ بربادی کاشکار ہوگیا ہے،آج صرف ڈرامے کے نام پررقص پیش کیا جارہا ہے اورکہیں بھی سکرپٹ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سٹیج ڈرامے کی بحالی کے لئے کاوشیں کیں مگر میرے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ مجھے آج بھی الحمرادیدیا جائے تو میں دوبارہ سے سٹیج ڈرامے کی وہی بنیاد رکھ سکتا ہوں جوتھیٹر کی اصل اساس ہے۔ میں الحمراہال مفت میں نہیں مانگ رہا بلکہ مجھے یہ چھ ماہ کیلئے معاوضے پر دیا جائے اورمیں مسلسل ڈرامہ پیش کروں گااور مجھے قوی امید ہے کہ لوگ دوبارہ سٹیج کی جانب واپس آئیں گے۔
 انہوں نے کہاکہ تھیٹر انٹرٹینمنٹ کے ساتھ اصلاح کا پلیٹ فارم ہے لیکن رقص کے ذریعے ڈرامے کے اصل مقصدکو پس پشت ڈال دیاگیا ہے۔

مزید :

کلچر -