سرحدوں کے حالات کے پیش نظر اس وقت قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے:پرویز خٹک

سرحدوں کے حالات کے پیش نظر اس وقت قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے:پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نوشہرہ (بیورورپورٹ )وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے نہ کبھی انتقامی سیاست کی ہے نہ کروں گا اپنی 35سالہ سیاست میں ضلع کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے میں نے ضلع بھر میں اربوں روپے کے میگا ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے اس ضلعے کو ترقی کے نئے دور میں شامل کیا ہے پی کے 63سمیت تمام حلقوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل کئے ہیں  ملک کی موجود صورتحال اور سرحدوں کے حالات کے پیش نظر اس وقت قومی یکجہتی کے اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط زیادہ دیر تک نہیں رہ سکیں گا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خود اپنے جال میں پھنس چکے ہے شہر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک سے بھارت بھر میں تمام اقلیتیں یکجا ہوچکی ہے اور اگر نریندر مودی نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا ان خیالات کا انہوں نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر اختر نواز، سیاسی سماجی کارکن، عبدالحق خالق اور شاہ نواز خان کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ اور ضلع نوشہرہ کے دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اختر نوا، عبدالحق خالق، شاہ نواز خان، اور ان کے پورے خاندان نے پرویز خان خٹک اور پی کے 63پر ضمنی انتخابات میں امیدوار میاں محمد عمر کاکاخیل کی حمایت کے حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر میاں عمر کاکاخیل، ملک آفتاب خان، راجہ سعید، ارشاد قریشی بھی موجو دتھے پرویز خٹک نے کہا کہ ہے کہ نوشہرہ کے عوام نے  ہمیشہ ان کو اور ان کے خاندان کو بھر پور عزت دی ان کو پہلے وزیرا علی اور پھر وزیر دفاع کی کرسی تک پہنچایا کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہے کارکنو ں نے جس محبت کے ساتھ این اے 25پی کے 61میں جس بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ میں نوشہرہ کے تمام حلقوں میں عوام کی محرومیاں دور کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے  ضلع نوشہرہ  پاکستان کا واحد ضلع ہوگا جہاں کونے کونے گلی کوچے تک سوئی گیس اور بجلی پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ زمیداروں کے مسائل ترجھ بنیادوں پر حل کریں گے چار سوایکڑ سیم زدہ زمین کو اباد کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے وزیراعلی محمود خان نے فنڈز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اب صوبے میں ترقی کادور دورہ شروع ہوگا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کے انے والا دورتعلیم کا ہے جو نوجوان بہترین تعلیم حاصل کریں گے وہ اگے بڑھ جائے گے موجودہ حکومت انصاف اور میرٹ کی پالیسی پر گامزن ہے پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اپنی پانچ سالہ دور میں جتنی میرٹ بھر بھرتیاں کی ان تمام اداروں میں اب تبدیلی اچکی ہے اور میرٹ اور انصاف پر بھرتی ہونے والے نوجوانوں نے ترقی کا نیا دور شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کے اپ لوگ بھی کامیاب انسان بن سکتے ہے اگے بڑھے اور میرٹ اور انصاف کے اصول اپنائیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کا اندازہ تھا اس لئے ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں  ہیں اور اگلے مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سمیت دیگر مراعات میں اضافہ کر دیا جائے گا