چترال میں برفباری، پشاور میں بارش، موسم کی تازہ خبر آگئی
چترال (ویب ڈیسک)چترال اور دیر میں گزشتہ آدھی رات سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری دوبارہ شروع ہوگئی ، شدید برفباری کے بعد لواری ٹنل پر گاڑیوں کو چین لگا کر سفر کیا جارہا ہے۔ پشاور میں رات بھر بارش ہوتی رہی۔ چترال، کولین، گرم چشمہ ، لواری ٹنل میں برفباری کے باعث نور ٹرین کے ساتھ آمدورفت جاری ہے۔ اور بالائی چترال میں بھی برفباری زوروں پر ہے۔
اپر چترال کے علاقے کھود ، تریج، مستوج، یارخون، بروخل میں برفباری ہورہی ہے۔ موسم کو انجوائے کرنے کے لیے کالاشاز ویلیز میں روایتی کھیل کریک گال کھیلا جارہا ہے جسے لوگ سنو گالف کے نام سے جانتے ہیں۔
گزشتہ چھ سال کے وقفے کے بعد چترال میں زیادہ برفباری ہوئی ، بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہیں، دیر میں اس سال ریکارڈ برفباری ہوئی۔