الخوارزمی انسٹیٹو ٹ اوریو ای ٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

الخوارزمی انسٹیٹو ٹ اوریو ای ٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)الخوارزمی انسٹیٹو ٹ آف کمپیوٹر سائنس، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور حیات محل اینگریورز(HME) کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔ معاہدہ کی تقریب وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی موجودگی میں یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس معاہدہ کے تحت حیات محل اینگریورز تحقیق و ترقی کے منصوبے پر مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔

اور کاروباری سطح پر صنعتی ایپلی کیشنز کیلیے سی این سی تھری ڈی(CNC 3D) پلیٹ فارم کو فروغ بھی دے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے منافع بخش نتائج سامنے آئیں گے جو ترقی کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے لیے انڈسٹری اور جامعہ کے لیے کار آمد ثابت ہوگا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے لیے بنا یا گیا 3D لوگو دیکھتے ہوئے اس کاوش کو سراہا۔ معاہدہ پر دستخط سے قبل پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود ، ڈائریکٹر ککس نے ادارے کی ریسرچ لیب،اموراور کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔