13 اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ‘ 4324 صارفین پر مقدمے

13 اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ‘ 4324 صارفین پر مقدمے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی احکامات کی روشنی میں جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف منظم آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔میپکو، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے مہم کے دوران ریجن بھر میں6736بجلی چورپکڑلئے ۔ایک کروڑ27لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 20کروڑ69لاکھ24ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔4324بجلی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آرز درج کروادی گئیں ۔13اکتوبر2018 ؁ء سے4جنوری 2019 ؁ء کے دوران میپکوریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں6352گھریلو صارفین کوایک کروڑ3لاکھ87ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر17 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 4120 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایاگیا۔244کمرشل کنکشنوں پر بجلی چوری پکڑی گئی اور انہیں5لاکھ51ہزاریونٹس چوری کرنے ایک کروڑ20لاکھ68ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور140افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔63صنعتی کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جنہیں 5 لاکھ 66ہزار یونٹس ایک کروڑ5 لاکھ76 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور18صنعتی صارفین کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔62ٹیوب ویل کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی انہیں 10لاکھ92 ہزار یونٹس چوری کرنے پر ایک کروڑ17لاکھ32ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااور41کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ دیگرکیٹگریز کے 14 صارفین بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے انہیں 97ہزاریونٹس چوری کرنے پر 10لاکھ12ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور4 صارفین کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ملتان سرکل میں1081بجلی چوروں کو25لاکھ97ہزاریونٹس چوری کرنے پر4 کروڑ78لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور622افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ڈیرہ غازی خان سرکل میں1784بجلی چوروں کو29 لاکھ31ہزاریونٹس چوری کرنے پر3 کروڑ38 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ1066 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔ وہاڑی سرکل میں559بجلی چوروں کو12 لاکھ68ہزاریونٹس چوری کرنے پر2کروڑ14لاکھ روپے جرمانہ عائد اور516 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بہاولپور سرکل میں572افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں10لاکھ36ہزار سے زائدیونٹس چوری کرنے پرایک کروڑ81لاکھ روپے جرمانہ عائداور 505مقدمات درج کروائے گئے ۔ساہیوال سرکل میں551بجلی چوروں کو8لاکھ52ہزار یونٹس چوری کرنے پرایک کروڑ67 لاکھ روپے جرمانہ عائد اور339 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔رحیم یار خان سرکل میں846افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں10لاکھ یونٹس چوری کرنے پرایک کروڑ75 لاکھ روپے جرمانہ عائد اور582 مقدمات درج کروائے گئے ۔مظفرگڑھ سرکل میں 617بجلی چوروں کو13 لاکھ یونٹس چوری کرنے پر2 کروڑ21لاکھ روپے جرمانہ اور327 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ بہاولنگر سرکل میں262بجلی چوروں کو4 لاکھ86ہزاریونٹس چوری کرنے پر88لاکھ روپے جرمانہ اور124مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔خانیوال سرکل میں464افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں 12 لاکھ28ہزاریونٹس چوری کرنے پر2 کروڑروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور243 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔
بجلی چوری