تحفظ ناموس رسالتؐ قانون کا دفاع کرتے رہیں گے،علماء

تحفظ ناموس رسالتؐ قانون کا دفاع کرتے رہیں گے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالعزیز ، مولانا علیم الدین شاکر نے تحفظ ناموس رسالت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنا سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔علماء نے کہا کہ لا ہور بھر میں تحفظ ختم نبوت کورسز اور کانفرنسیں کی جارہی جس کی تیاری کے سلسلے میں مبلغین ختم نبوت ختم نبوت مولانا عبدالنعیم ، قاری عبدالعزیز مختلف علاقوں کے دورے کررہے ہیں اور پروگراموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
علماء