جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے الفاظ واپس لے لئے

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے الفاظ واپس ...
جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے الفاظ واپس لے لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے الفاظ واپس لے لئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کی سماعت کی،سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہاکہ ہم جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، آصف زرداری اورفریال تالپورکابراہ راست کوئی تعلق نہیں،بد نیتی سے بدنام کرنےکی کوشش کی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ بد نیتی کاذکرمت کریں،اس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتاہوں۔