ملازمہ مبینہ قتل کیس: لیڈی ڈاکٹر کے جسمانی ریمانڈ میں مزیدتوسیع 

ملازمہ مبینہ قتل کیس: لیڈی ڈاکٹر کے جسمانی ریمانڈ میں مزیدتوسیع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس نے 15سالہ گھریلو ملازمہ ثناء پر تشدد کر کے قتل کرنے والی ملزمہ لیڈی ڈاکٹر حمیرا کے جسمانی ریمانڈ میں مزیدتوسیع کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی،گھریلو ملازمہ کے قتل کیس پر سماعت شروع ہوئی تو تھانہ چوہنگ پولیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر اعجاز رسول نے عدالت کوبتایا کہ ملزمہ سے آلہ قتل و ضرب ہاون دستہ برآمد کر لیا گیاہے۔ ملزمہ کے وکیل صدیق خان بلوچ نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں،ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دیاجائے،ڈاکٹر حمیرا کو پولیس اہلکاروں نے 2 جنوری کو گرفتار کیا گیاتھا،لیڈی ڈاکٹرملزمہ حمیراکے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے کمسن ملازمہ ثناء کے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -