آرمی ایکٹ میں ترمیم لیکن شق 39 میں کیا نئی چیز شامل کی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آرمی ایکٹ میں ترمیم لیکن شق 39 میں کیا نئی چیز شامل کی گئی؟ تفصیلات سامنے ...
آرمی ایکٹ میں ترمیم لیکن شق 39 میں کیا نئی چیز شامل کی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے کثریت رائے سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 منظور کر لیا،پاکستان آرمی ایکٹ1952 کی شق 39 میں نیا باب شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق صدرمملکت وزیراعظم کے مشورے پرایک جرنیل کو3سال کیلئے آرمی چیف مقررکریں گے،آرمی چیف کے عہدے کی قیود و شرائط کا تعین صدر وزیراعظم کے مشورے سے کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صدر وزیراعظم کے مشورے پر آرمی چیف کی 3سال کیلئے دوبارہ تقرری یا توسیع دے سکیں گے،تقرر،دوبارہ تقرری یاتوسیع اوراتھارٹی کی صوابدیدکسی عدالت میں زیربحث نہیں لائی جائےگی،صدر وزیراعظم کے مشورے پر3سال کیلئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقررکرسکے گا،افواج پاکستان کے جنرل، ایئر مارشل اور ایڈمرل بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف بن سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی شرائط کاتعین صدروزیراعظم کے مشورے سے کریں گے،آرمی چیف یا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف پرریٹائرمنٹ کی 64سال کی عمر لاگو نہیں ہوگی۔