سوئی گیس کمپنی اور ایمپلائز یونین کے درمیان ملازمین کی تنخواہوں میں 31فیصد اضافہ کا معاہدہ

سوئی گیس کمپنی اور ایمپلائز یونین کے درمیان ملازمین کی تنخواہوں میں 31فیصد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) سوئی گیس کمپنی اور ایمپلائز یونین کے درمیان ملازمین کی تنخواہوں میں 31 فیصد اضافہ کرنے کا ایک ایگریمنٹ (معائدہ) کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سوئی گیس کمپنی ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر شہزادہ اقبال رضا کی صدارت میں ایک انٹرنل میٹنگ ہوئی جس میں سیکرٹری جنرل رشید خان آفریدی اور لاہور ریجن کے میاں فہیم ساجد، رانا وقار احمد سمیت تمام ریجنل عہدیداروں نے شرکت کی جس میں سوئی گیس کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اگلے دو سال کے لئے 31 فیصد اضافہ کرنے کے لئے ایگریمنٹ کے لئے قرار داد پیش کی گئی ۔ اس حوالے سے مرکزی صدر شہزادہ اقبال نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے لئے گیس کمپنی سے ایگری منڈٹ پاس کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ دو سال قبل ملازمین کی تنخواہوں میں 32 فیصد اضافہ کیا گیا تھا اور اس مرتبہ اگلے دو سالوں کے لئے ملازمین کی تنخواہوں میں 31 فیصد اضافہ کا ایگریمنٹ پاس کروایا جائے گا۔
سوئی گیس یونین

مزید :

علاقائی -