رشوت کی آفر کا الزام، شہباز شریف نے عمر ان خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

رشوت کی آفر کا الزام، شہباز شریف نے عمر ان خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا ...
رشوت کی آفر کا الزام، شہباز شریف نے عمر ان خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مبینہ رشوت کی آفر دینے کا الزام عائد کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دائر کیے جانے والے ہرجانے کے دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ان پر دس ارب روپے کی رشوت دینے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے جس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے اس لیے ہرجانے کے طور پر انہیں 10 ارب روپے دلوائے جائیں۔

میاں شہباز شریف نے ایڈووکیٹ مصطفیٰ رمدے کے ذریعے لاہور کی سیشن عدالت میں عمران خان کے خلاف دعویٰ دائر کیا ہے جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اسفر سلطان کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ پہلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے انہیں پاناما کیس سے پیچھے ہٹنے کیلئے دس ارب روپے کی رشوت کی آفر کی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -