جے آئی ٹی کے خلاف میڈیا پر بیان بازی نہ روکنے پر چیئرمین پیمرا ابصارعالم کو نوٹس جاری

جے آئی ٹی کے خلاف میڈیا پر بیان بازی نہ روکنے پر چیئرمین پیمرا ابصارعالم کو ...
جے آئی ٹی کے خلاف میڈیا پر بیان بازی نہ روکنے پر چیئرمین پیمرا ابصارعالم کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کے خلاف میڈیا پر بیان بازی نہ روکنے پر چیئرمین پیمرا ابصارعالم کو کام سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

پنجاب بھر کے سیشن ججوں کو دیئے جانے والے پٹرول میں 70لیٹر ماہانہ اضافے کی منظوری

درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ سپریم کورٹ نے پانامہ معاملے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے رکھی ہے کہ وزیر اعظم اور ان کی فیملی کے خلاف کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کرنے پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما سپریم کورٹ کے حکم پر قائم ہونے والی جے آئی ٹی کے خلاف مسلسل بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی کرناواضح طور پر توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔چینلز پر عدلیہ کو دھمکیاں دینے سے روکنا پیمرا کی ذمہ داری ہے، انہوں نے استدعا کی کہ پیمرا لیگی اراکین کی سپریم کورٹ کے خلاف مہم کا حصہ بنا ہوا ہے،چیئرمین پیمرا چینلز پر عدلیہ کے خلاف مہم روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں ،عدالت چیئرمین پیمرا کو کام کرنے سے روکے جس پرعدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -