سی پیک پاکستان کو بہت اوپر لے جائے گا:عمران خان

سی پیک پاکستان کو بہت اوپر لے جائے گا:عمران خان
سی پیک پاکستان کو بہت اوپر لے جائے گا:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کو بہت اوپر لے جائے گا، سی پیک کے منصوبے پاکستان کے لیے بہت مفید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے فیول درآمد کرکے بجلی بنائی جس سے بجلی مہنگی ہوئی اور بجلی مہنگی ہونے سے ملک کی معیشت پر بہت اثر پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ماحول پر برا اثر بھی نہیں ڈالتا۔آزاد پتن ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاور پراجیکٹ قرضہ لے کر نہیں بنا رہے، یہ پراجیکٹ انویسٹمنٹ ہے، یہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک ہمارے ملک کو بہت اوپر لے جائے گا اور یہ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کی مثال بنے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں چین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، سی پیک کے منصوبے پاکستان کے لیے بہت مفید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اب پاکستان میں بجلی پانی سے بنے گی۔ ماضی میں بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی تیل پر انحصار کیا گیا۔

مزید :

قومی -