24نیوز چینل کی بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

24نیوز چینل کی بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)خیبر یونین آف جرنلسٹس پشاور اور پریس کلب پشاور کے زیر اہتمام 24نیوز چینل کی بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں پشاور کے صحافیوں نے شرکت کر کے حکومت کو چینل کے بندش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطاالبہ کیا کہ صحافیوں کا معاشی قتل و عام بند کیا جائے اور صھافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے مظاہرے میں شریک صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اتھا رکھے تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرے کی قیادت پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ باچا،فنانس سیکرٹری اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدار عزیز بونیری سمیت دیگر صحافیوں نے کی۔اس موقع پر مظاہرے میں شریک صحافیوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے 24نیوز کو بند کر کے 1000ہزار صحافیوں کا بے روزگار کیا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ازادی صحافت کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے گا جبکہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں اور صحافیوں ا معاشی قتل عام بند کرنے سمیت ازادی صحافت کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے قانون سازی کریں۔