ایمرجنسی سروسز کی 1277 ٹریفک حادثات پر کارروائی 

 ایمرجنسی سروسز کی 1277 ٹریفک حادثات پر کارروائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں 1277ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 659افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔738معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 76فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ 

 اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 743ڈرائیوز، 54کم عمرڈرائیور، 513مسافراور147پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت268متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد89حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان 85حادثات میں 86متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1403متاثرین میں 1124مرد اور279خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 231افراد کی اوسط عمر18سال سے کم783افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ389زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1166موٹرسائیکلز،52آٹورکشے،129کاریں،29وین13مسافر بسیں،29ٹرک اور130دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -