گلیشیئر پگھلنے سے سکردو میں آنے والے سیلاب سے تباہی، متعدد دیہات متاثر، 2 درجن سے زائد مکانات اور سینکڑوں کنال اراضی پر فصلیں تباہ

گلیشیئر پگھلنے سے سکردو میں آنے والے سیلاب سے تباہی، متعدد دیہات متاثر، 2 ...
 گلیشیئر پگھلنے سے سکردو میں آنے والے سیلاب سے تباہی، متعدد دیہات متاثر، 2 درجن سے زائد مکانات اور سینکڑوں کنال اراضی پر فصلیں تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکردو( ڈیلی پاکستان آن لائن )گلیشیئر پگھلنے سے سکردو میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ، سیلابی نالے کی زد میں آنے سے 2 درجن سے زائد مکانات اور سینکڑوں کنال اراضی پر فصلیں تباہ ہو گئیں۔
سیلاب نے برگی نالے کے قریب واقع متعدد دیہات کو متاثر کیا، پانی کی فراہمی اور آبپاشی کے چینلز کو بھی نقصان پہنچا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق سیلابی پانی سے گھروں کو نقصان پہنچنے سے درجنوں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔مقامی رہائشیوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ علاقے کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کریں.

 انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلابی پانی کو بستیوں اور زرعی علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔سیلاب سے متاثرہ شخص نے بتایا کہ سیلاب کے باعث نہ صرف میرا گھر تباہ ہوا بلکہ میری کاشت کی گئی زمینیں، فصلیں اور درخت بھی سیلاب میں بہہ گئے، اب میرے پاس روزی کمانے کے لئے کچھ نہیں بچا، میرے روزی کمانے کے تمام ذریعے پانی میں بہہ گئے۔

دوسری جانب سکردو کے ڈپٹی کمشنر سمیع خان نے کہا ہے کہ لوگوں نے نالے پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جس سے پانی کا راستہ بند ہو گیا ، تجاوزات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کیا جائے گا۔