خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آٹے کا بحران، 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے سے 150 روپے تک مہنگا

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آٹے کا بحران، 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے سے 150 ...
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آٹے کا بحران، 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے سے 150 روپے تک مہنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ، 20 کلو آٹے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان کے محکمہ خوراک کے پاس 8 لاکھ بوریاں گندم اسٹاک میں موجود ہونے کے باوجود رواں سال مارچ اور اپریل میں گندم خریدی نہیں گئی حتیٰ کہ  پرانا اسٹاک بھی فروخت کر دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اب صوبے کے پاس کوئی اسٹاک موجود نہیں، صوبے میں آٹے کے بحران کے باعث گزشتہ 3  ہفتوں کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

دوسری جانب پشاور میں بھی 20 کلو تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے، آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو مکس آٹے کی قیمت 2 ہزار سے بڑھ کر 2150 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ فائن آٹے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہونے سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے ہو گئی ہے۔