کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود نالوں کی صفائی نہیں ہوئی،ایم کیوایم

کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود نالوں کی صفائی نہیں ہوئی،ایم کیوایم
کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود نالوں کی صفائی نہیں ہوئی،ایم کیوایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہر کے بڑے نالوں کی صفائی نہ ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر افضل زیدی کو دوبارہ خط لکھ دیا۔

رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کی جانب سے لکھے گئے خط میں صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے نالوں کی صفائی کے لیے جاری تین سالوں کے بجٹ کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں،نالوں کی صفائی کتنی مرتبہ ہوئی ہے اور کون کون سی مشینری استعمال کی گئی ہے  یہ بھی پوچھا گیا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ نالوں کی صفائی کرنے والے کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں کا طریقہ کار واضح کیا جائے ۔