کراچی بار ایسوسی ایشن میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف قرار داد منظور
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کراچی بار کو عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کے اصولوں کو درپیش چیلنجوں پر سخت تحفظات ہیں۔کراچی بار پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں زیرِ بحث لائے بغیر پاس کرنے کی سخت مذمت کرتی ہے۔
"جنگ " کے مطابق قرار داد میں کہا گیا کہ آرڈیننس عدلیہ کے فیصلوں پر اثر انداز ہو گا اور اس سے ہارس ٹریڈنگ کی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔