ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، قیمت جان کر آپ بھی پریشان ہوجائینگے

ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، قیمت جان کر آپ بھی پریشان ہوجائینگے
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، قیمت جان کر آپ بھی پریشان ہوجائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بدین شہر میں ٹماٹر 400 روپے کلو جبکہ دیہاتوں میں 450 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے،کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا، جس کے بعد کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 سے بڑھ کر 250 روپے ہوگئی۔  ادھر تربت میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے سے بڑھ گئی۔جامشورو اور میرپورخاص میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، میرپورخاص سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ چند روز میں ایران سے ٹماٹر پہنچ جائے گا، اُمید ہے ٹماٹر کے نرخ کم ہوں گے۔علاوہ ازیں پشاور میں بھی ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 140 سے بڑھ کر 220 روپے ہو گئی ہے۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع میں ٹماٹر کی فصل کی بوائی شروع ہوگئی ہے، 2 ماہ بعد مقامی ٹماٹر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

مزید :

بزنس -