گونگے لڑکے سے زیادتی ،2 ملزمان گرفتار

گونگے لڑکے سے زیادتی ،2 ملزمان گرفتار
گونگے لڑکے سے زیادتی ،2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے علاقے منڈی بہا ؤالدین میں 2 افراد کو مبینہ طور پر  گونگے  لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے، اس کی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

منڈی بہاؤ الدین کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) احمد محی الدین کے مطابق واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی انہوں نے فوری نوٹس لیا اور تھانہ ملکوال کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کی بروقت گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ ملکوال کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) جی اے ہاشمی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو منڈی بہاؤ الدین کے علاقے چک نمبر 20 سے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او احمد محی الدین نے بتایا کہ ملکوال پولیس اسٹیشن نے گرفتار ملزمان کا مجسٹریٹ کی عدالت سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے، جسے وہ مبینہ طور پر ویڈیوز بنانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ لڑکے کی عمر تقریباً 18 سال ہے، اس میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے متاثرہ کے دادا کی شکایت پر ملزمان کے خلاف دفعہ 376 (3) ، دفعہ 292 (سی)، دفعہ 114 اور دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔