فی میل عمران ہاشمی، عالیہ بھٹ نے اعتراف کرلیا

فی میل عمران ہاشمی، عالیہ بھٹ نے اعتراف کرلیا
فی میل عمران ہاشمی، عالیہ بھٹ نے اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بتایاہے کہ اُن پرفی میل عمران ہاشمی کا ٹیگ لگ چکا ہے، اچھے اور برے کی سمجھ ہے لیکن چیلنجنگ کردار کرناچاہتی ہوں ۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں عالیہ بھٹ کاکہناتھاکہ بولڈ کرداروں کی وجہ سے انڈسٹری میں اُنہیں فی میل عمران ہاشمی کہاجاتاہے، ٹیگ لگ چکا ہے۔ اداکارہ کاکہناتھاکہ وہ عمران ہاشمی کے بارے میں اچھی طرح جانتی ہیں، اگرچہ ابھی انڈسٹری میں نئی ہوں لیکن اچھے اور چیلنجنگ کردار کرنا چاہتی ہوں۔اُنہوں نے بتایاکہ سدھارت ملہوترا کے ساتھ فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے کیریئرسے آغاز کیا جس کے بعد رندیپ ہودا کے ساتھ ’ہائی وے‘ اور راجن کپور کے ستھ فلم ’ٹوسٹیٹس‘ میں سراہی گئی۔ میں نے فلم ”ہمپٹی شرما کی دلہپنیا“ میں ورن دھون کے ساتھ کام کیا ہے۔واضح رہے کہ عمران ہاشمی کو بھارتی فلم انڈسٹری میں بولڈ  اور قابل اعتراض کردار اداکرنے والا ہیرو سمجھا جاتاہے ۔

مزید :

تفریح -