بھارت پرواضح کیاجائے کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ،عبدالرحمن مکی

بھارت پرواضح کیاجائے کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ،عبدالرحمن مکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )جماعۃالدعوۃ پاکستان سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بھارت منظم سازشوں کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔ طلباپاکستان کے دفاع واستحکام کے لیے ہراول دستہ ہیں۔طلبانے دفاع پاکستان کے لیے ہرمحاذ پر قربانیاں دی ہیں‘ آج بھی طلبا کے انہی جذبوں کی ضرورت ہے۔ہمارے نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جنھوں نے اپنی صلاحیتوں اوراپنے علم وہنر سے ملک وملت کی تعمیر کرنی ہے۔ دشمنانِ اسلام یہ چاہتے ہیں کہ انکے دل و دماغ سے اسلام کی روح کو نکال دیاجائے مگرہم ان نوجوانوں کو دشمن کی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔وہ المحمدیہ سٹوڈنٹس پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام مقامی شادی ہال میں استحکام طلبا سیمینارسے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسؤل محمدراشد، احمد قیوم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج پاکستان خارجی محاذوں کے ساتھ داخلی محاذوں پر بھی کامیابیاں حاصل کررہاہے۔دشمن ہمارے نوجوانوں کو استعمال کرکے پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرناچاہتاہے مگرہم نوجوانوں کو یہ شعور دیناچاہتے ہیں کہ وہ ان سازشوں کوسمجھیں۔تکفیری اورخارجی فتنوں کی اصلیت کوجانیں اورلاالٰہ الااللہ کے پاکستان کے دفاع،استحکام اور ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کاادراک کریں۔انہوں نے کہاکہ آج حکومت پاکستان کومسئلہ کشمیرپرسخت اوردوٹوک مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ بھارت پریہ واضح کیاجائے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت دے۔
عبدالرحمن مکی

مزید :

صفحہ آخر -