رشوت کا الزام،نیب نے (ن) لیگی سابق رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھرکو طلب کر لیا

رشوت کا الزام،نیب نے (ن) لیگی سابق رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھرکو طلب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار )قومی احتساب بیورو نے 8 کروڑ روپے رشوت لینے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرکوطلب کرلیا۔بدھ کو ترجمان نیب کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرپر ہاوسنگ سوسائٹی سے8کروڑرشوت لینے کاالزام ہے اور انہوں نے ایل ڈی اے سے این او سی لیکردینے کا وعدہ بھی کیاتھا۔الزامات کی جانچ پڑتال کے لئے نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرکوطلب کرلیاہے۔
نیب

مزید :

صفحہ آخر -