یہ درست ہے کہ فی الحال یہ کام ممکن نہیں،لیکن میری کوشش تھی تارکین وطن کوووٹ کی سہولت مل جائے،چیف جسٹس پاکستان

یہ درست ہے کہ فی الحال یہ کام ممکن نہیں،لیکن میری کوشش تھی تارکین وطن کوووٹ ...
یہ درست ہے کہ فی الحال یہ کام ممکن نہیں،لیکن میری کوشش تھی تارکین وطن کوووٹ کی سہولت مل جائے،چیف جسٹس پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ فی الحال یہ کام ممکن نہیں،میری کوشش تھی تارکین وطن کو یہ سہولت مل جائے،اس وقت یہ کام کرنے سے بڑے پیمانے پرنقصان ہوسکتا ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان ے استفسار کیا کہ تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے کے معاملے کاکیاہوا؟،اس پر وکیل نے کہا کہ لگتا ہے اس الیکشن میں تارکین وطن کوووٹ کی سہولت نہیں مل سکتی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ فی الحال یہ کام ممکن نہیں،میری کوشش تھی تارکین وطن کو یہ سہولت مل جائے، اس وقت یہ کام کرنے سے بڑے پیمانے پرنقصان ہوسکتا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ تارکین وطن کوانتخابات میں ووٹنگ کی سہولت نہیں مل سکتی،آن لائن سسٹم پرمزیدکام کرنے کی ضرورت ہے،چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ ٹاسک فورس کی رپورٹ کو پبلک کیاجائے،ضمنی انتخابات میں ای ووٹنگ کاجائزہ لیا جاسکتا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔