مضر صحت 18من چھالیہ،امپورٹڈ سگریٹ، گٹکا،شیشہ فلیور برآمد

مضر صحت 18من چھالیہ،امپورٹڈ سگریٹ، گٹکا،شیشہ فلیور برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس تھانہ ممتاز آباد نے کارروائی کرتے ہوئے 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مضر صحت 18 من چھالیہ، 16 کارٹن  امپورٹڈ سگریٹ، گٹکا اور شیشہ فلیور برآمد کرلیا، 02 ملزما ن گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔واضح رہے پولیس تھانہ ممتاز آباد نے کچی آبادی ممتاز آباد پھاٹک کے نزدیک مضر صحت چھالیہ اور دیگر سامان کی موجودگی کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرزا نہاری والے کے قریب کھڑے 02 ملز(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

مان سے 18 لاکھ روپے مالیت کے مضر صحت 18 من چھالیہ، 16 کاٹن  امپورٹڈ سگریٹ، گٹکا اور شیشہ فلیور برآمد کرلیے۔پولیس نے برآمد ہونے والا سامان قبضہ پولیس میں لے کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان میں بابر علی ولد وحید حسین قوم انصاری سکنہ منظور آباداور محمد شہباز ولد محمد طاہر قوم ملک سکنہ شاہ شمس کالونی کے نام شامل ہیں جن کے خلاف  تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج کرکے کارروائی پولیس شروع کردی گئی۔سی پی او ملتان صادق علی کی ہدایت پر ایس پی کینٹ ڈویژن جاوید طاہر مجید کی زیر نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد را طارق پرویز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد ندیم صفدر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عامر اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت چھالیہ و دیگر  سامان برآمد کیا۔سی پی او ملتان صادق علی نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیموں نے بہت اچھی کارروائی کی ہے جس کے لیے وہ داد کے مستحق ہیں۔ سی پی او صادق علی نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی تاکہ اس طرح کے دھندے میں ملوث ملزمان کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ اور عام شہریوں سمیت نوجوان نسل کو نشہ آور اشیا اور دیگر مضر صحت اشیا سے بچایا جا سکے