تیسری شادی کیلئے دباؤ، 29 سالہ نیلی آنکھوں والی لڑکی کو عمران خان کی ہاں کا انتظار

تیسری شادی کیلئے دباؤ، 29 سالہ نیلی آنکھوں والی لڑکی کو عمران خان کی ہاں کا ...
تیسری شادی کیلئے دباؤ، 29 سالہ نیلی آنکھوں والی لڑکی کو عمران خان کی ہاں کا انتظار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رواں سال 2016 میں شادی میں ہیٹرک کیلئے ان کی بہنوں کا اصرار بڑھ رہا ہے اور عمران خان کو ان کی پسند کی گئی لڑکیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کیلئے اب صرف آٹھ ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کیلئے ان کی بہنوں نے جن لڑکیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں سے ایک نیلی آنکھوں والی لڑکی کے بڑے چرچے ہیں جس کی عمر 29 سال ہے او اس کا تعلق لاہور سے ہے اگر عمران خان نے اس لڑکی کے حوالے سے مثبت جواب دے دیا تو پھر اس لڑکی کا نام اور تصویر منظر عام پر آجائیگی، امکان ہے کہ رواں ماہ عمران خان اس نیلی آنکھوں والی لڑکی کی تصویر دیکھ کر اپنی رائے اپنی بہنوں کو ضرور دیدیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -