آشیانہ اقبال سکینڈل کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی

آشیانہ اقبال سکینڈل کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال سکینڈل کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب کرلیاہے،عدالت نے اس کیس میں ملوث ملزم سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی13 روز کی توسیع کردی ہے،میاں شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوائی نے بریت کی درخواست دائر کی جاچکی ہے جس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے بریت کی درخواست پر جواب طلب کررکھا ہے۔
،احتساب عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کررکھی ہے،گزشتہ روز ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کو 8 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیاتھا،اس کے علاوہ سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد،منیر ضیا، امتیاز حیدر اور بلال قدوائی،علی سجاد، چودھری شاہد اور چودھری صادق بھی عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی،شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوائی نے بریت کی درخواست دائر کردی گئی ہے جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -