سرکاری گھروں پر قبضہ کرنیوالے وفاقی پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی

سرکاری گھروں پر قبضہ کرنیوالے وفاقی پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی
سرکاری گھروں پر قبضہ کرنیوالے وفاقی پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری گھروں پر قبضہ کرنیوالے پولیس ملازمین کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ اسلام آبادہائیکورٹ نے مزید 34اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے 13مئی تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ ایسے اہلکاروں کو وردی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سرکاری مکانات پرپولیس اہلکاروں کے قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت ایس ایس پی یاسین فاروق نے فاضل عدالت کو بتایاکہ سرکاری فلیٹس پر قبضہ کرنیوالے آٹھ اہلکاروں کیخلاف عدالتی احکامات کے مطابق مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔ اسٹیٹ آفیسر نے عدالت کو بتایاکہ قبضہ چھڑانے گئے تو اہلکاروں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں ، مزید 34اہلکار قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔ عدالت نے کہاکہ سابق اہلکاروں کو وردی میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور قبضے کی کوشش کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیدیا ، ایس ایس پی نے عدالت کو قابضین کیخلاف جلد کارروائی کی یقین دہانی کرادی جس پر عدالت نے سماعت تیرہ مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس کا کام لوگوں کو تحفظ دیناہے ، یہ اہلکار اپنے عہدوں پر رہنے کے قابل نہیں ۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -