حکومت نے تعلیمی نظام تباہ کر کے رکھ دیا،سعدیہ سہیل

حکومت نے تعلیمی نظام تباہ کر کے رکھ دیا،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کا تعلیمی نظام تباہ کر کے رکھ دیا ہے تعلیم کے حوالے سے شریف برادران کے دعوے کھوکھلے ہیں جس کا اندازہ عالمی جامعات کی رینکنگ سے لگایا جا سکتا ہے پاکستان کی کوئی یونیورسٹی دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل نہیں ہے جو کہ گہری تشویش کا باعث ہے ۔ ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کا شعبہ خالصتاً حکومت کی ذمہ داری ہونا چاہیے لیکن مسلم لیگ (ن) سرکاری تعلیمی اداروں کو بھی نجی سیکٹر میں دے کر مزید تباہ کرنے کے درپے ہے۔


نہوں نے مریم نواز کو 33 ارب روپے کی خطیر رقم کی سیاہ و سفید کی مالک بنانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قوم کے قیمتی وسائل کی بندر بانٹ جاری رکھے ہوئے ہے