نہانے کیلئے دن کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟ بالآخر سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، درست وقت کے ساتھ اس کا انتہائی حیران کن فائدہ بھی بتادیا

نہانے کیلئے دن کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟ بالآخر سائنسدانوں نے معمہ حل ...
نہانے کیلئے دن کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟ بالآخر سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، درست وقت کے ساتھ اس کا انتہائی حیران کن فائدہ بھی بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دہائیوں سے اس سوال پر بحث جاری ہے کہ نہانے کے لیے کون سا وقت بہترین ہوتا ہے؟ کچھ لوگ صبح کے وقت نہانے کے حق میں دلائل لاتے تھے اور کچھ شام کے وقت نہانا مفید قرار دیتے تھے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے نہ صرف یہ معمہ حل کر دیا ہے بلکہ اس بہترین وقت میں نہانے کاایک حیران کن فائدہ بھی بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے طویل تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ سونے سے قبل نہانا سب سے زیادہ فوائد کا حامل ہے۔ دن بھر کی تھکاوٹ سے نجات کے لئے سونے سے پہلے نہانے کا کوئی متبادل نہیں۔ ہماری جلد پر جمع گرد و غبار اور کیمیائی مادوں کی بھی صفائی ہو جاتی ہے اور نیند سے قبل صفائی اور تازگی کا احساس اچھی نیند کا سبب بھی بنتا ہے۔ نیند کے دوران جلد کے خلیات کی تعمیر نو بھی ہوتی ہے، جس کے لئے صاف جلد مددگار ثابت ہوتی ہے۔

’اگر آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے تو دوسروں کی نسبت آپ کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ زیادہ ہے‘ تاریخ ساز تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا
دوسری جانب کچھ ماہرین ابھی بھی صبح کے وقت نہانے کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت نہانے سے آدمی دوبارہ منظم ہوجاتا ہے اور تھکادینے والے دن کا بہترین آغاز ہوتا ہے۔ییل سکول کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم کی سربراہ مونا گوہرا کا کہنا تھا کہ ”صبح کے وقت نہانے سے انسانی جسم میں موجود ہارمون کورٹیسول کیپڈ (Cortisol Capped)کی مقدار متناسب رہتی ہے جس سے انسان کی جلد انفلیمیشن سے محفوظ رہتی ہے۔“ مونا نے بتایا کہ ”شیو کرنے کے لیے بھی صبح کا وقت بہترین ہوتا ہے کیونکہ اس وقت دماغ پرسکون ہوتا ہے اور آدمی کے اپنی جلد کو کٹ لگالینے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ صبح کے وقت خون میں موجود پلیٹ لیٹس بھی موج میں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شیو کرنے میں آسانی رہتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -