حج کی بکنگ کرنیوالے نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹوں کے دفاتر پر چھاپے

حج کی بکنگ کرنیوالے نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹوں کے دفاتر پر چھاپے
حج کی بکنگ کرنیوالے نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹوں کے دفاتر پر چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک کے حج2017ء کی بکنگ کرنے والے نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ کے دفاتر پر چھاپے ،حج بکنگ کرنے والے نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ کو آخری بار الٹی میٹم۔بکنگ کے پوسٹر اور بینر فوری ہٹانے کا حکم۔پیر سےFIA کو میدان میں لانے کا فیصلہ،8مئی تک بکنگ کے پوسٹر اور بینر نہ ہٹانے والوں کے خلاف متعلقہ تھانے FIRدرج کریں اور فوری طور پر حاجی کیمپ کو اطلاع دیں تا کہ FIAکے سپرد کیے جائیں ،سعید احمد ملک کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ اور کوٹہ ہولڈر کو ابھی تک بکنگ کی باقاعدہ اجازت نہیں دی گئی نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ نے سرکاری حج کی قرعہ اندازی سے رہ جانے والے پونے تین لاکھ افراد کو قابو کرنے کے لیے سستے حج کے نام پر بکنگ کروانے کے بینراورپوسٹر لگا کر پیسے اکٹھے کرنے شروع کر دئیے ہیں جو غلط ہے ،انہوں نے کہا سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت مذہبی امور کو ایسے تمام ٹریول ایجنٹ کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے جو کوٹہ ہولڈر نہیں ہیں ،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کی ہدایت پر ملک بھر کے حاجی کیمپوں کے ڈائریکٹرز نے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں آج ہم آخری وارننگ دے رہے ہیں 8مئی سے گرفتاری اورFIRکا اندراج شروع ہو جائے گا ،بکنگ کروانے والے عازمین سے بھی درخواست ہے کہ نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ کے دفاتر نہ جائیں ورنہ ان کی ادا کی ہوئی رقم ضائع ہو جائے گی وزارت ذمہ دار نہ ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -