مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج سے جھڑپ میں حزب المجاہدین کمانڈر چیف ریاض نائیکو ساتھی سمیت شہید

  مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج سے جھڑپ میں حزب المجاہدین کمانڈر چیف ریاض نائیکو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر ریاض نائیکو ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاؤں میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران مجاہدین سے جھڑپ ہوگئی۔جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر ریاض نائیکو اور ان کے ساتھی عادل احمد شہید ہوگئے۔حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر کی شہادت کے بعد پوری وادی میں غم اور اشتعال کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ قابض انتظامیہ نے وادی میں کرفیو کو مزید سخت کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔دوسری جانب ریاض نائیکو کی شہادت کے خلاف حریت کانفرنس نے جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کردیا اور عوام سے شہید کے جنازے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔حریت کانفرنس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری وادی میں ریاض نائیکو کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے۔خیال ہے کہ ریاض نائیکو کو 2016 میں برہان وانی کی شہادت کے بعد حزب المجاہدین کا چیف کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ریاض نائیکو کا تعلق پلوامہ کے علاقے بیگ پورہ سے ہی تھا اور وہ ریاضی کے استاد تھے۔وہ 2012 میں غاصب بھارتی فوج کیخلاف مسلح جدوجہد میں شامل ہوئے اور 2016 میں حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر مقرر ہوئے۔ریاض نائیکو بھارت کو مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل تھے جن کے سر کی قیمت 12 لاکھ بھارتی روپے مقرر کی گئی تھی۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -