کورونا وارڈ میں کھٹمل،بلیوں کی موجودگی کے خلافقرارداد اسمبلی میں پیش

  کورونا وارڈ میں کھٹمل،بلیوں کی موجودگی کے خلافقرارداد اسمبلی میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)میو ہسپتال میں کرونا وارڈ میں چوہے،بلیاں اور کھٹمل کی موجودگی کیخلاف پنجاب(ن) لیگ کی رکن اسمبلی سمیرا کومل نے قرارداد جمع کرا دی اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان میو ہسپتال کے کرونا وارڈ میں چوہوں،بلیوں اور کھٹمل کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔میو ہسپتال کرونا وارڈ میں زیر علاج مریضہ نے موبائل فوٹیج سے ہسپتال کی صفائی کے نظام کا پول کھول دیا ہے۔وارڈ کی حالت دیکھ کر اچھا خاصا شخص بھی خود کو بیمار محسوس کرنے لگتا ہے۔مریضہ اسماء کے مطابق قرنطینہ میں کرونا مریضوں کا کسی قسم کا علاج نہیں ہو رہا۔میو ہسپتال کے کرونا وارڈ کی ویڈیو نے حکومتی اقدمات کا بھی پول کھول دیا ہے۔لہذا یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ میو ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیں۔میو ہسپتال کرونا وارڈ میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔