این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی کے عون چودھری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
جسٹس علی باقر نجفی سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے،سلمان اکرم راجہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیل خارج کرنے کےفیصلے کوچیلنج کررکھا ہے،درخواست میں الیکشن کمیشن،ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 128 سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔