رستم‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 17 ملزمان گرفتار

رستم‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 17 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان ) ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کی حصوصی ہدایت پر ایس پی اپریشن شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رستم واجد علی خان،اے سی آئی شیخ ساجد خان ، سعید اللہ خان ، ہمایون خان ، ایچ سی یوسف خان ، نعمت سید دیگر نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران17 مجرمان اشتہار ی گرفتار کرکے سرکاری مہمان بنا دیئے اور ملزمان کے قبضے سے30پستول ، ایک کلاشنکوف ، ایک کالا کوف ،مختلف ساخت کے 1000کارتوس ، اور 10130گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کر دیئے ۔جبکہ اسنداد کاروائی میں 90 افراد گرفتار کرکے سرکاری مہمان بنا دیئے ۔ ایس ایچ او تھانہ رستم واجد علی خان نے صحافیوں کے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر خواہ کتنے بارسوخ کیوں نہ قانون کے سکنجے سے کسی صورت بچ نہیں ہو سکتے۔