تحریک انصاف کو ملک کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ، احسان اللہ خان

تحریک انصاف کو ملک کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ، احسان اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی طر ف سے اسلام آباد لاک ڈاؤن تحریک انصاف کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوا۔ اسلام آباد میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف کو مزید سیاست کرنے اخلاقی جوازنہیں بنتا ۔عمران خان سمیت بعض افراد سے ملک کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہوتی اس لئے وہ ایک حاص ایجنڈے سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کا بہانہ بنا کر منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔وہ گزشتہ روز چارسدہ کے علاقہ اتمانزئی میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ،اس موقع پرشاہ عالم خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی احسان اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا دھرنا ان کی جماعت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا جس کے بعد تحریک انصاف ملک میں مزید سیاست کرنے کا اپنا اخلاقی جواز کھو چکی ہے اسلئے اب یا تو عمران خان سیاست چھوڑ دے یا پھر اس ملک وقوم کی تعمیر و تر قی میں مسلم لیگ ن کی قیادت کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے مز ید کہا ہے ملک کے بعض سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملک کی اقتصادی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ ہندوستان سمیت دیگر بیرونی ممالک کے تعاون سے اس عظیم الشان منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم سب ملکر اس منصوبے کے خلاف ہونے والے سازشوں کو ناکام بنا دینگے کیونکہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری ایک منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے جس سے نہ صرف ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیداہونگے بلکہ اس سے پاکستان کا شمار عالمی دنیا میں ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی ملک کے طور پر ہو گا جس سے پاکستان چند سال میں ترقی کے تمام منازل طے کر لے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں بھی ناکام ہو چکی ہے تین سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں کو ئی بڑا منصوبہ شرو ع نہیں کیا جس کے باعث بلدیاتی انتخابات میں اس صوبے کے عوام نے ان کے امیدواروں کو مکمل طور پر رد کر دیا۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختوا میں تبدیلی پاکستان مسلم لیگ ہی لائے گی اور اس تبدیلی کے پیش نظر آج صوبے کے کئی اضلا ع میں پانچ سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں جس میں ایک ہسپتال چارسدہ کے عوام کے لئے بھی بنایا رہا ہے جس میں نہ صرف مریضوں کو معیاری علاج کے سہولیات فراہم ہو نگے بلکہ اس سے یہاں کے 450سے زائد افراد کو روزگار بھی ملے گا۔اس موقع پر انہوں نے متعدد علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی اور 200kvکے ایک درجن سے زائد بجلی کے ٹرانسفرمر ز کی تنصیب کا اعلان بھی کیا۔