سانحہ گڈانی کے مزیدتین مزدور جاں بحق ،ہلاکتوں کی تعداد25ہوگئی

سانحہ گڈانی کے مزیدتین مزدور جاں بحق ،ہلاکتوں کی تعداد25ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں اتوارکومزید تین زخمی جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25ہو گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں واقعہ غفلت کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاش سڑک پررکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کے لیے بلاک کردی۔تفصیلات کے مطابق بحری جہاز میں لگی آگ نے مزید تین جانیں نگل(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
لیں جس کے بعد گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ 56 کے قریب زخمی اب بھی کراچی کے سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اتوارکوجاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص سول اسپتال میں دم توڑ گیا،جس کی شناخت عالم ولدبابر کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کا ایک اور زخمی حسن ولد کریم کوگزشتہ شام اسپتال سے چھٹی دی گئی تھی جواتوارکو گڈانی پہنچ کر دم توڑ گیا، سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق حسن کو اس کے ا ہل خانہ زبردستی ڈسچارج کراکر ہمراہ لے گئے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ اپنے گھر میں اس کا علاج کرائیں گے، جبکہ اس کی حالت تشویشناک تھی۔حادثے کا ایک اور زخمی عباس بھی اتوارکو سول اسپتال میں دم توڑ گیا، ڈاکٹرز کے مطابق عباس کا 100فیصد جسم جھلسا ہوا تھا۔سانحے میں اتوارکوجاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹریفک کے لیے سڑک بلاک کر دی۔ سانحہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ وزیراعلی کو ارسال کردی گئی ہے جس کے مطابق حادثہ غفلت کا نتیجہ تھا۔حادثے کے وقت 85 مزدور جہاز پر کام کررہے تھے۔ ادھرپولیس کا کہنا ہے کہ گڈانی میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد جہاز کے منیجر سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے گڈانی تھانے سے سی آئی اے سینٹر حب منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی چار رکنی ٹیم نے شپ بریکنگ یارڈ میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ بھی کیا۔پانچ روز قبل گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینکر میں اس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں مزدور جہاز توڑنے میں مصروف تھے۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جس نے جہاز پر موجود لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔