سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق 9رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر بحرین روانہ

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق 9رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے ...
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق 9رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر بحرین روانہ

  


اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق 9رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر بحرین روانہ ہو گئے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر یہ دورہ اپنے بحرینی ہم منصب کی دعوت پر کررہے ہیں۔

وفد میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ ارکان قومی اسمبلی میں محمد رشید ، سلطان محمودہنجرہ ، شہناز اسلم، سلیم ملک، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ ، فقیر شیر محمد بلالانی، محمد مزمل قریشی ، عائشہ سیدہ اور محمد اعجازالحق شامل ہیں۔ قیام کے دوران سپیکر قومی اسمبلی اپنے بحرینی ہم منصب کے علاوہ بحرین کی سیاسی قیادت اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تجارت کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے تعلیم ، ثقافت اور سرمایہ کاری کے علاوہ دوطرفہ تعاون اور پارلیمانی روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی امور زیر غور لائے جائیںگے۔

مزید : اسلام آباد


loading...