آزادی مارچ کو بارش، آندھی یا طوفان نہیں روک سکتا،اپوزیشن مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی:میاں افتخار حسین

آزادی مارچ کو بارش، آندھی یا طوفان نہیں روک سکتا،اپوزیشن مطالبات سے پیچھے ...
آزادی مارچ کو بارش، آندھی یا طوفان نہیں روک سکتا،اپوزیشن مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی:میاں افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین نےکہا ہے کہ آزادی مارچ کو بارش، آندھی یا طوفان نہیں روک سکتا، رات کو شدید بارش ہوئی لیکن شرکا کے جذبے بلند ہیں جس سے پورا پاکستان اندازہ لگا سکتا ہے کہ وہ اپنی منزل پانے اور جمہوریت کو بچانے میں کتنے سنجیدہ ہیں؟اپوزیشن استعفے، فوج کی مداخلت کے بغیر دوبارہ شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ  اے این پی مارچ کے شرکا کے ساتھ کھڑی ہیں اور انھیں اکیلا نہیں چھوڑے گی،  ہم نے ماضی میں آنسوگیس، لاٹھی چارج اور آمر حکمرانوں کے بدترین ظلم کا مقابلہ کیا ہے۔ جمہوریت کے لیے پہلے بھی قربانی دے چکے ہیں اور آگے بھی دیتے رہیں گے۔میاں افتخارحسین نے کہا کہ پاکستان کے بقا کو جو خطرہ ہے خدا کرے کہ یہ خطرہ جلد ختم ہو، ملک میں امن قائم ہو، انصاف کا بول بالا ہو اور آئین کی بالادستی ہو۔رہبرکمیٹی اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے درمیان بات چیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریق ابھی تک اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں اور اپوزیشن استعفے، فوج کی مداخلت کے بغیر دوبارہ شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی،ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم پاکستان سے محبت نہیں کرتے،آپ نے آئین کا مذاق اڑایا، اسے پاؤں تلے روندا، ہزاروں لوگوں کو قبائلی علاقوں میں قتل کیا گیا،پاکستان کی فوج میں سندھیوں، بلوچ اور پختونوں کا کتنا حصہ ہے، ہمیں بتایا جائے؟جب ایسے سوالات کیے جاتے ہیں تو ہمیں غدار قرار دیا جاتا ہے، ہمیں محب وطن سمجھا جائے۔