احساس پروگرام فیز ون کی آن لائن رجسٹریشن کواچانک بند کردیا گیا
ایبٹ آباد(انامہ نگار)اونچی دوکان پھیکا پکوان، وزیر اعظم یوتھ لون کے احساس پروگرام فیز ون کی ان لائن رجسٹریشن کواچانک بند کردیا گیا،تاریخ میں توسیع کی جائے،تفصیلات کی مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کے لئے شروع کئے جانے والے احساس پروگرام یوتھ لون فیز ون کو ختم کردیا گیا۔اس سلسلے میں گذشتہ روز ان لائن کے جانے والے درخواستوں کو رجسٹرڈ نہیں کی گیا اور فارم کو پر کر کے ان لائن کی جاتا ہے تو آن لائن جواب ملتا ہے کہ اپ فیز ٹو کو انتظار کریں یہ رجسٹریشن بند ہو گئی ہے،یہ پروگرام جس عجلت میں شروع کیا گیا تھا اس سے زیادہ عجلت میں اس پروگرام کو بغیر کسی نوٹس یا آخری تاریخ کے ختم کردیا گیا،اور اب نوجوانوں کو فیز ٹو کا لالی پاپ دے دیا گیا ہے۔یہ پروگرام پچھلے ماہ شروع کیا گیا تھا اور اس کی ان لائن رجسٹریشن کے زریعے متعلقہ تین بنک نیشنل بنک،بنک آف خیبر،بنک آف پنجاب میں ان کی ان لا ئن رجسٹریشن کی جارہی تھی،شروع کی سات اٹھ دن اس کی رجصٹریشن دن کے وقت سسٹم مصروف ہونے کی وجہ سے نہیں ہو رہی تھی،کو بروز منگل دن گیارہ بجے اچانگ بند کر دیا گیا،عوامی سماجی اور نوجوانوں نے ان لائن رجسٹریش بند کرنے پر حیرت کا ظہار کیا ہے اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ اس احساس پروگرام کی رجسٹریشن میں توسیع کی جائے،تاکہ ان لائن رجسٹریشن نہ کروانے والے نوجوان اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔