شانگلہ،ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کا مظاہرہ،نجکاری مسترد

      شانگلہ،ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کا مظاہرہ،نجکاری مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ میں ہڑتالی ڈاکٹروں کا احتجاج مظاہرہ،ہسپتالوں کی نجکاری عوام دشمنی قرار دے کر مسترد کردیا۔ صوبائی حکومت اور شوکت یوسفزئی کے خلاف شدید نعرہ بازی۔عوامی حلقوں کا شدید ردعمل۔ مسیحوں نے سرکاری ہسپتالوں کو بند کرکے بغیر ڈیوٹی کے لاکھوں کے تنخواہ لے رہے ہیں اور نجی میڈیکل سنٹرز ہسپتال بھی چلا رہے ہیں جبکہ عوام خوار وذلیل ہورہے ہیں۔کوئی پرسان حال نہیں ہے۔شانگلہ میں بھی ڈاکٹروں کا ہڑتال بدستور جاری،گزشتہ روزہیلتھ الائنس کا الپوری بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہسپتالوں کی نجکاری مسترد کرتے ہوئے انہیں عوام دشمنی قرار دے دیا جبکہ ڈاکٹروں کے خلاف بیان بازی پر وزیراعلیٰ،صوبائی وزیراطلاعات اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی جبکہ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شروع ہوتا ہوا واپس چوک میں مظاہرہ کرنے کے بعد اختتام پزیر ہوا۔ادھرعوامی حلقوں نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے ہسپتال بندکرنے اور احتجاج پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی بندش سے مریض رل گئے، نجی ہسپتال مریضوں کو لوٹنے لگے، پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل سنٹرزکی چاندی، نجی لیبارٹریوں میں ٹسٹ وایکسریزکی قیمتیں بڑھنے کا انکشاف ہواہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے ہڑتالی ڈاکٹروں کے غیر حاضری کے بنیاد پرتنخواہیں کاٹنے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا۔ ادھر ہڑتالیوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی ڈی ایچ اے وآر ایچ اے کسی بھی صورت قبول نہیں، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال الپوری سمیت ضلع بھر کے سرکاری ہسپتال پورن،بشام،چکیسر،کروڑہ ودیگر ہسپتال کی بندش بدستور جاری۔ہسپتالوں کے او پی ڈی، اپریشن تھٹرز سمیت لیبارٹریز بند ہیں تاہم صرف ایمرجنسی سروسیزدی جارہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کی مسلسل بندش سے مریض رل گئے۔ڈاکٹروں کی عدم موجودگی مریض بے چھین ہوگئی، رشتہ دار پریشان۔سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال سے نجی ہسپتالوں،میڈیکل سنٹرز و کلینکس اور لیبارٹریز کی چاندی مریضوں کی نجی ہسپتالوں پر انحصار،غریب مریضوں کو یہی ڈاکٹر زاورعملہ دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، نجی لیبارٹریوں میں ٹسٹ وایکسریزکی قیمتیں بڑھا دی گئی ہے۔عوام اور مریضوں کا شدید ردعمل۔شانگلہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بدستور جاری ہے ڈاکٹروں نے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنا چھوڑدیا ہے اور بعض ڈاکٹرزچھپکے سے اپنے نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی چیک اپ کرتے ہیں غریبوں کوپرائیوٹ ہسپتالوں میں علاج کرنا انتہائی مشکل ہے مہنگائی اور بے روزگاری سے نڈھال عوام نجی ہسپتالوں میں علاج سے قاصر ہیں، ٹیسٹ کرے یا ادویات لے یا ان ڈاکٹروں کو باہرفیسیں دے،حکومت ان ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرے اور یا گھٹنے ٹیک کرکے ان کے مطالبات تسلیم کریں۔پرائیوٹ ہسپتالوں کا فیس،ایکسرے،ٹیسٹ اور ادویات وغیرہ کا خرچ برداشت سے باہر ہیں مریض بیماری کے ساتھ ذہنی کفت میں مبتلا ہیں اور اس وقت اس صورت حال میں انتہائی مالی مشکلات میں ہیں۔غریب فریادکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جائے تو کہاں جائیں۔۔