پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائبیٹیک سوسائٹی کی دائمی امراض پر عالمی کانفرنس

پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائبیٹیک سوسائٹی کی دائمی امراض پر عالمی کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیک سوسائٹی کی پہلی تین روزہ عالمی کانفرنس برائے دائمی امراض کا انعقاد آواری ہوٹل میں کیا گیا۔ انگلینڈکی دی نیوٹریشن سوسائٹی کے اشتراک سے ہونے والی اس کانفرنس کا موضوع '4x4 دائمی امراض اور چار مشترکہ خطرات' تھا۔ پاکستان بھر سے اور بین الاقوامی اداروں سے تعلق رکھنے والے ماہرینِ غذائیت, ڈاکٹرز اور دیگر ماہرین نے ملک میں غیر متعدی/دائمی بیماریوں کی بڑھتی ہوئی شرح اور ان کی روک تھام کے لئے جدید سائنسی تحقیق سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ کانفرنس کے افتتاحی عشائیہ میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی شرکت کی۔ اس کثیر الضابطہ کانفرنس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے شرکاء , صحت سے متعلق پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد, صوبائی, وفاقی حکومتی, این جی اوز اور میڈیاپرسنزا سمیت پانچ سو افراد نے شرکت کی۔ PNDS کی صدر فائزہ خان نے ماہرین کی بڑی تعداد میں شرکت کو غذائیت کے شعبے کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ کمیٹی ممبر پروفیسر غزالہ پرویز زمان نے کہا کہ اس کانفرنس سے غیر متعدی امراض سے بچاؤ اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔