توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
خیرپور (آئی این پی ) سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلیے گئے ، اس کنویں سے تقریباً 10 ملین مکعب فٹ فی یومیہ گیس کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
"جنگ "کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی نے سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے۔