بڑی خبر ۔۔۔پاکستان،بھارت اور سری لنکا نے اہم ایشو پر ایک مؤقف اختیار کر لیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک اہم خبر سامنے آئی ہے اور خبر یہ ہے کہ پاکستان،بھارت اور سری لنکا تینوں ممالک نے اہم ایشو پر ایک مؤقف اختیار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ، بھارت اور سری لنکا نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اناج کےعوامی ذخیرے کیلئے ہاتھ ملالیا ۔
"جنگ " کے مطابق تینوں ممالک کا استدلال ہے کہ غذائی اجناس کے عوامی ذخیرہ اندوزی اور زرعی درآمدات کے خلاف حفاظتی اقدامات جیسے اہم مسائل کو قائم کمیٹی کے ڈھانچے کے اندر حل کیا جانا چاہیے۔بھارت، پاکستان اور سری لنکا نے عالمی تجارتی تنظیم کے زرعی تجارت کے مذاکرات کے نقطۂ نظر کو چیلنج کرنے کے لیے جدوجہد میں شمولیت اختیار کی ہے۔